Saturday, 1 November 2014

حکومتی اخراجات کس طرح کم کرتے ہیں ؟مودی حکومت نے مشکل فیصلہ کر کے دکھا دیا

News

حکومتی اخراجات کس طرح کم کرتے ہیں ؟مودی حکومت نے مشکل فیصلہ کر کے دکھا دیا

    نئی دہلی(نیوزڈیسک)عوام کے ٹیکس کے پیسے کو زیادہ سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کی غرض سے بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے ایک سخت فیصلہ کرتے ہوئے اعلیٰ سرکاری افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک دوروں میں کمی کریں اور اگر سفر کرنا پڑے تو فرسٹ کلا س میں سفر نہیں کریں گے جبکہ سرکاری افسران کو چاہئیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ’ویڈیو کانفرنس ‘پر میٹنگز کریں۔
    یہ اقدامات بھارت کے سالانہ بجٹ خسارے کو 4.1فیصد تک لانے کی غرض سے کئے گئے ہیں جبکہ وزارت خزانہ نے سرکاری افسران کو فائیو سٹار ہوٹلوں میں میٹنگز بلانے اور ایسی نئی بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کی ہے جو پچھلے ایک سال سے خالی پڑی ہیں۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق تمام افسران فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کریں گے جبکہ ان کے خاندان کے تمام افراد کے لئے اندرون ملک اور بیرون ملک کے مفت دوروں پر پابندی بھی ہو گئی۔ تاہم یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ آپریشنل ضروریات کے پیش نظر دفاعی اداروں کو نئی گاڑیاں خرید نے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    بھارت کا بجٹ خسارہ مالی سال 12 ۔ 2011کے لئے 5.7فی صد رہاجو کہ سخت اقدامات کے بعد مالی سال 13 ۔ 2012کے لئے 4.8فیصد ہو گیا۔اب حکومت مزید اس طرح کے اقدامات کے ذریعے اسے 14 ۔ 2013کے لئے 4.5فیصد پر لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم مودی نے سرکاری افسران کی حاضری یقینی بناتے ہوئے انہیں جھاڑو دینے کے لئے بھی کہا تھا تا کہ عوام میں سرکاری افسران کی خدمت کا عنصر اجاگر ہو سکے۔

    RELATED POSTS