Saturday, 1 November 2014

منفی پروپیگنڈا بے سود، دھرنے نے حکمران جماعت کے گونگے ارکان کو زبان دی: طاہر القادری

News

منفی پروپیگنڈا بے سود، دھرنے نے حکمران جماعت کے گونگے ارکان کو زبان دی: طاہر القادری
ورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے پر ہمارے خلاف مہم جاری ہے مگر یہ منفی پروپیگنڈا کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، یہ مہم اپنی موت آپ مر جائے گی اور انقلاب کا سفر جاری گا، ہمارے دھرنے نے ہی حکمران جماعت کے گونگے ارکان کو بھی زبان دے دی ہے اور یہ ہماری کامیابی ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں نے عوامی تحریک کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے اور بڑی تعداد نے ہمارے ساتھ انقلاب کے سفر میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ میں 7 نومبر سے امریکہ میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی کا آغاز کروں گا۔

RELATED POSTS