Saturday, 1 November 2014

گلے میں ’سندھو‘ اجرک ہے،’نا معلوم‘ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: بلاول بھٹو

News

گلے میں ’سندھو‘ اجرک ہے،’نا معلوم‘ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: بلاول بھٹو 

    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے گزشتہ روز پولیس پر حملے کئے اور آج لیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکن نزیر بلوچ کو قتل کر دیا،کراچی آپریشن اپنی کامیابی تک جاری رہے گا اور اس کے لئے آپریشن کرنے والے پولیس اہلکاروں اور پیپلز پارٹی کا رکنوں کو مارنے والوں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے تا کہ آپریشن کا قانونی مقصد پورا ہو سکے جبکہ تمام اداروں کو کراچی آپریشن کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ میرے گلے میں ’سندھی‘ اجرک ہے وہ غلط فہمی کا شکا ر ہیں کیونکہ یہ ’سندھو‘ اجرک ہے جو ’سندھ‘ کے قیام سے بہت عرصہ پہلے بھی مجود تھی اور ہمارے ختم ہو جانے کے بعد بھی باقی رہے گی۔

    RELATED POSTS