محبوبہ کی خواہش نے فوجی پائلٹ کی نوکری داﺅ پر لگا دی
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی فوج کے ایک افسر کو عشق کی سچائی ثابت کرنے کیلئے محبوبہ کی فرمائش پوری کرنا اسے قانونی کارروائی تک لے گیا جس کے بعد شائد اسے نوکری سے بھی نکال دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی فوج کے ایک افسر اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے خلاف محبوبہ کی فرمائش پر کالج کے اوپر سے انتہائی نچلی پرواز پر ہیلی کاپٹر اڑانے کی پاداش میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس کی محبوبہ نے اسے فرمائش کی کہ وہ اپنے ہیلی کاپٹر کو اس کے کالج’المامون‘ کے عین اوپر سے انتہائی کم بلندی پر پرواز کرتا ہوا گزارے تاکہ کالج کے طلبا و طالبات اور انتظامیہ پر ایک رعب طاری ہو سکے۔
محبوبہ کی فرمائش پوری کرنے کیلئے فوجی افسر نے المامون کالج کے اوپر سے ہیلی کاپٹر کو نچلی پرواز میں گزارا پڑا جس سے اس کی محبوبہ تو شائد خوش ہو گئی ہو گی لیکن فوجی افسر کو نوکری کے لالے پڑ گئے اور ممکن ہے کہ اس کے بعد اسے ہیلی کاپٹر اڑانے کی اجازت بھی نہ ملے کیونکہ عراق کے وزیر دفاع العسکری نے حکومت کے میڈیا ایڈوائزر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وریر دفاع کے حکم پر حکومت کے میڈیا مشیر کی قیادت میں ایک کمیٹی نے المامون کالج کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور فوجی افسر کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی انتہائی نچلی پرواز کر کے انتظامیہ اور طلباءکو ہیلی کاپٹر کی نچلی پرواز سے پریشان اور خوفزدہ کرنے پر معذرت کی اور یہ یقین بھی دلایا کہ نچلی پرواز میں کالج کے اوپر سے ہیلی کاپٹر اڑانے والے پائلٹ کے خلاف فوجی قانون کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔