Sunday, 9 November 2014

روز ایک ہی ٹی شرٹ کیوں پہنتا ہوں ؟فیسبک کے بانی نے بتا دیا

News

روز ایک ہی ٹی شرٹ کیوں پہنتا ہوں ؟فیسبک کے بانی نے بتا دیا

    نیویارک(نیوز ڈیسک)کیادنیا کے امیر ترین افراد میں شمارہونے والے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ایک ہی شرٹ کو روزانہ پہنتے ہیں ؟یہ مذاق نہیں ہے بلکہ سنجیدہ سوال ہے کیونکہ آ پ انہیں جب بھی دیکھیں گے وہ اپنی روایتی گرے شرٹ ہی پہنے ہوئے نظر آئیں گے ۔یہ سوال اتنی اہمیت اختیار کر گیاکہ بالآخر انہیں دنیا کے سامنے اس کی وضاحت کرناپڑ گئی ۔
    تیس سالہ ارب پتی نے عوام کے ساتھ اپنے پہلی سوال جواب کی نشست میں بتایا کہ یہ بات واقعی درست ہے کہ وہ ہمیشہ ایک ہی شرٹ میں نظرآ تے ہیں لیکن وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس اس ڈیزائن اور رنگ کی ایک سے زائد شرٹیں ہیںجنہیںوہ روزانہ پہنتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ لباس کے معاملے میں نازو نخرے کے بالکل قائل نہیں ہیں بلکہ کچھ انتہائی سادہ پتلونیں اور شرٹیں رکھی ہوئی ہیں جنہیں وہ روزانہ پہنتے ہیں۔انہوں نے اس عادت کی وجہ یہ بتائی کہ وہ اپنے کام کے ذریعے دنیاکے اربوں انسانوں کی خدمت کرتے ہیں لہذا وہ اپنے قیمتی وقت کو اپنی شان وشوکت بڑھانے اور طرح طرح کے قیمتی لباس کے انتخاب میں ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

    RELATED POSTS