Sunday, 2 November 2014

واہگہ بارڈرخود کش حملہ: کالعدم جنداللہ نے ذمہ داری قبول کر لی

News

واہگہ بارڈرخود کش حملہ: کالعدم جنداللہ نے ذمہ داری قبول کر لی

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر کے قریب ہونے خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ نے قبول کر لی ہے۔ نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں جنداللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ خود کش حملہ شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے جس میں نشانہ رینجرز اہلکار تھے۔ واضح رہے اس خود کش حملے میں کم از کم پچاس افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ  جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد عام شہری ہیں۔

    RELATED POSTS