ہتھیار پھینک دو یا شادی کےلئے تیار ہو جاﺅ،داعش نے مخالف خواتین کو دھمکی دے دی
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں برسرپیکار عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) اپنے مخالفین کو بے دردی سے مارنے اور خصوصاً سرعام سرقلم کرنے کیلئے مشہور ہے لیکن ان کی طرف سے مخالف کرد فوج میں شامل خواتین کو دھمکی دی گئی ہے کہ انہیں مارا نہیں جائے گا بلکہ گرفتار کرکے ان کے ساتھ جبری شادی کی جائے گی۔
عراق اور شام کے کردوں نے آئی ایس کی یلغار کے بعد ان کے مقابلہ کیلئے اپنے جنگجو تیار کئے ہیں جنہیں پیشمرگہ کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان میں خواتین جنگجو بھی شامل ہیں۔ ان میں سے متعدد خواتین جنگجو اپنے مرد ساتھیوں کے ساتھ ملکر فرنٹ لائن پر لڑرہی ہیں اور کردوں کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ خواتین اب تک درجنوں آئی ایس جنگجوﺅں کو ہلاک کرچکی ہیں۔اب آئی ایس نے دشمن فوج کے مردوں کو مارنے اور خواتین سے جبری شادی کے عزم کا اظہار کردیا ہے۔ اس کے جواب میں کرد خاتون جنگجو رہنما کرنل ناہیدہ احمد نے اخبار ”ڈیلی میل“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی خواتین سپاہی آئی ایس کے ہاتھ لگنے سے پہلے خود کو گولی مارنا پسند کریں گی اور اس مقصد کیلئے وہ ایک اضافی گولی اپنی جیب میں محفوظ رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس کے جنگجو خواتین فوجیوں سے مرد فوجیوں کی نسبت کہیں زیادہ ڈرتے ہیں کیونکہ ان کا نظریہ ہے کہ خاتون کے ہاتھوں قتل ہونے پر وہ جنت میں نہیں جاسکتے۔کرنل ناہیدہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی بھی دھمکی سے ڈرے بغیر اپنے وطن کیلئے لڑتی رہیں گی۔