News
سعودی حکومت نے خواتین کی ’قاتل نگاہوں‘پر پابندی لگا دی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک نہایت منفرد قانون متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے مطابق ہیجان انگیز آنکھوں والی خواتین کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی۔ سعودی کمیٹی برائے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے نمائندے شیخ مطلب النابط کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اہلکار خواتین کو آنکھیں ڈھانپنے پر مجبور کرنے کیلئے مداخلت کریں گے اور خصوصاً وہ آنکھیں جو ورغلانے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ اس قانون کے سامنے آنے کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ اہلکار کن آنکھوں کو ہیجان انگیز یا ورغلانے والی قرار دیں گے۔
ایک سعودی صحافی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس سے مراد میک اپ سے سجی دلکش آنکھیں ہیں، لیکن مزید اضافہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب صرف خوبصورت آنکھیں بھی ہوسکتا ہے۔اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اعلیٰ سعودی حکام کی طرف سے بھی اس قانون کو حمایت حاصل ہے اور ان کی طرف سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ سب کیلئے کمیٹی کے اقدامات اور احکامات کا احترام لازم ہے