Thursday, 6 November 2014

مسافروں کے ذہن سے جہاز کے سفر کا خوف نکالنے کے لئے انوکھی تکنیک کا استعمال

News

مسافروں کے ذہن سے جہاز کے سفر کا خوف نکالنے کے لئے انوکھی تکنیک کا استعمال

    لندن(نیوزڈیسک)ہم میں ہر شخص جہاز کی سیر کرنا چاہتا ہے لیکن دنیا میں کافی لوگ ایسے بھی ہیں جنھیں جہاز میں بیٹھنےسے ڈر لگتا ہے۔ وہ لوگ جو جہاز میں بیٹھنے سے ڈرتے ہیں انہیں ”ائیروفوبیا“ ہوتا ہے ۔اس طرح کے خوف کا شکار لوگ جہاز میں بیٹھنے سے اجتناب کرتے ہیں اور ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں دس فیصد لوگ اس مسئلے کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکن لندن کی ایک ماہر خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ ایسے لوگوں کا علاج کر سکتی ہے اور اس مقصد کے لئے (Emotional Freedom Technique (EFTاستعمال کرکے انہیں اس خوف سے ہمیشہ کے لئے نجات دلا سکتی ہے۔
    خاتون لارین راسن برگ کا کہنا ہے کہ اس کا علاج آکو پنکچر سے ملتا جلتا ہے لیکن اس میں وہ سوئیوں کا استعمال نہیں کرتیں اور اب تک انہوں نے 15لوگوں کا کامیاب علاج کیا ہے۔اپنے طریقہ علاج پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ہم میں سے ہر ایک کو کبھی نا کبھی ایسا برا تجربہ ہوتا ہے جو کسی چیز کے ساتھ جڑ جاتا ہے اورہمار دماغ ان برے تجربات کو بار بار یاد کرتا ہے لیکن وہ یہ کرتی ہے کہ لوگوں کو اس برے تجربے کو بھلانے کی کوشش کرواتی ہے اور اس مقصد کے لئے جسم کی مثبت توانائی کا استعمال کرتی ہے۔ ایک مثال دیتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کو جہاز میں بیٹھنے سے صرف اس لئے ڈر لگتا تھا کہ اس نے جہاز کے حادثے کے بارے میں ایک بری فلم دیکھی تھی اور اب وہ جہاز میں بیٹھنے سے ڈرتی تھی۔ اسی طرح ایک آسٹریلوی خاتون کو اپنے بچپن میں جہاز کے سفر کا اچھا تجربہ نہیں ہوا تھا جسکی وجہ سے وہ جہاز میں سوار نہیں ہوتی تھی ایسے کیسز میں خاتون ماہر کا کہنا ہے لوگوں کو سمجھایا جاتا ہے اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ جب جہاز پرواز یا لینڈ کرے تو ایسی صورت میں پرسکون رہنا ہے اور ماضی کی باتوں پر توجہ نہیں دینی۔اس کا کہنا ہے کہ ہر فرد میں یہ بات قبول کرنے کی مختلف صلاحیت ہوتی ہے اور کچھ تین نشستوں میں یہ ڈر دور کر پاتے ہیں اور کچھ کے لئے چھ نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

      RELATED POSTS