تاریخ کی مشہور ترین شخصیات جنہیں موت کے بعد بھی سکون نہ لینے دیا گیا
پیرس(نیوز ڈیسک)موت کے بعد جسم مٹی کی نظر ہو جا تا ہے لیکن دنیا کی کچھ مشہور شخصیات کے جسموں یا جسموں کے بعض خصوصی حصوں کو کسی خاص وجہ کی بنای پر محفوظ کر لیا گیا اورآج ان اعضاءکی کہا نیاں ان شخصیات سے بھی زیادہ مشہور ہو گئی ہیں ۔
چند ایک کا احوال درج ذیل ہے
1-نپولین بوناپارٹ:-فرانسیسی شہنشاہ اور مشہور جرنیل نپولین کا ذکر موت کے بعد کاٹ کر علیحدہ کر دیاگیا ۔تاریخی روایات کے مطابق نپولین کی زندگی میں اس کی لمبائی ڈیڑھ انچ سے زائد نہ تھی اور تقریباً ایک صدی محفوظ رہنے کے بعد اب یہ چمڑے کے چھوٹے سے ٹکڑ ے جیسا نظر آتاہے۔

2-آئن سٹائن-:اس تاریخ ساز سائنسدان کی موت کے بعدڈاکٹروں نے اس کا دماغ اور آنکھیں محفوظ کر لیں ۔دماغ کو ڈاکٹرپا روے نے مطالعے کے لیے کئی ٹکڑوں میں تقسیم کر یا جو آج بھی سائنسی لیبارٹریوں میں محفوظ ہیں۔
3-ماتا ہاری :-یہ حسینہ مقبول رقاصہ ہونے کے علاوہ جنگ عظیم اول کی مشہور جاسوس بھی تھی اس کا اصل نام مارگریٹاتھا۔
جب یہ معلوم ہوا کہ وہ جرمنوں کے لیے جاسوسی کرتی تھی تو اسے 1917میں فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے گولیوں سے اڑا دیا گیا ۔اس کے سر کو علیحدہ کر کے پیرس کے میوزیم میں محفوظ کیا گیا تھا تاہم سن 2000میں یہ پر اسرار طور پر غائب ہو گیا۔

4-اولیور کرومویل-:مشہور برطانوی جرنیل اور سیاسی رہنما کرومویل کی لاش کو 1660میں اس کے دشمن چارلس دوئم نے قبر سے نکال کر پھانسی لگائی اور پھر اس کا سر کاٹ کر 200فٹ اونچے نیزے پر لٹکا دیا جہاں یہ اگلے 25سال تک لٹکا رہا ۔بعد میں اسے اتار کر ایک میوزیم میں رکھ دیا گیا ۔
5-ولادی میرلینن -:مشہور روسی رہنما لینن کی لاش کو 1924میں مصالحے لگا کر محفوظ کر دیا گیا اور یہ آج بھی روس میں قابل رشک حالت میں محفوظ ہے.
6-لوئی xiv:-یورپین بادشاہ نے 72سال سے زائد حکمرانی کی اور جب اس کی بادشاہت ختم ہو ئی تو اس کے بیٹے بھی مر چکے تھے اس لئے اقتدار اس کے پانچ سالہ پوتے کو منتقل ہوا۔اس بادشاہ کا دل محفوظ کر لیا گیا تھا لیکن جب یہ ایک تقریب میں معزز مہمانوں کو دکھایا جا رہا تھا تو ولیم بکلینڈ نامی سائنسدان اسے اچانک اچک کر نگل لیا اور سب معزز مہمان حیرت میں عزق اس منظر کو دیکھتے رہ گئے۔