Saturday, 8 November 2014

شادی کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ تھا لیکن اب عالمی نمبر ایک بننا میرا ہدف ہے،ثانیہ مرزا

News

شادی کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ تھا لیکن اب عالمی نمبر ایک بننا میرا ہدف ہے،ثانیہ مرزا

حیدرآباد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک سے شادی کے بعد دوہزار دس میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ کرچکی تھیں لیکن اب عالمی نمبر ایک بننا ان کا ہدف ہے۔ حیدرآباد دکن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ چاربرس پہلے وہ فیصلہ کرچکی تھیں کہ شعیب ملک سے شادی کے بعد ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی۔ لیکن کھیل میں بہتری نیان کا فیصلہ بدل دیا، ستائیس سالہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ ان دنوں وہ اپنے کیرئیرکے عروج پرہیں، ان کی خواہش ہے کہ بھارت کی جانب سے دوہزار سولہ اولمپکس میں میڈل جیتیں، ثانیہ مرزا نے سنگاپور میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں زمبابوے کی کارا بلیک کے ہمراہ ڈبلزٹائٹل جیتا۔

RELATED POSTS