حمایت پر مداحوں کا شکریہ، آسٹریلیا کے خلاف ملک و قوم کے لئے پر فارم کیا: یونس
ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران کرکٹ کے مداحوں نے بہت محبت اور حمایت دی، اس پر میرا حوصلہ بڑھا ، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی حاصل کریں اور پاکستانی قوم کو خوشی دیں ۔ آسٹریلیا کے خلاف ڈبل سینچری سکور کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیاکا جارحانہ انداز ان کی طاقت ہے اور آسٹریلوی ٹیم اس میچ میں بھی کم بیک کر سکتی ہے اور اس مضبوط ٹیم کو ہرانا آسان نہیں ہو گا لیکن میں پریکٹس سیشن کے دوران آسڑیلوی کھلاڑیوں کی خامیاں دیکھتا تھا اور میچ کے دوران ان سے ہی فائدہ اٹھایا .