Saturday, 1 November 2014

سوشل میڈیا صارفین کے احتجاج نے اسرائیلی کمپنی کو مجبور کرد یا ،امریکی اداکارہ پریشان

News

سوشل میڈیا صارفین کے احتجاج نے اسرائیلی کمپنی کو مجبور کرد یا ،امریکی اداکارہ پریشان

    نیویارک (نیوز ڈیسک) غربت اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے دنیا کے 94 ملکوں میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم آکسفیم (oxfam) نے اسرائیلی مشروب ساز کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے پر مشہور ہالی ووڈ اداکارہ سکارلپٹ جوہانسن کو اپنے خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ سکارلیٹ گزشتہ آٹھ سال سے آکسفیم کی سفیر کے طور پر کام کررہی تھیں اور دنیا بھر میں اس تنظیم کے فلاحی مقاصد کو پھیلانے کی ذمہ داری ادا کررہی تھیں۔
    انہوں نے حال ہی میں ایک اسرائیلی مشروب ساز کمپنی سوڈا سٹریم (Sodastream) کے اشتہار میں کام کیا تھا جس میں وہ کمپنی کے مشروب کی مزے سے چسکیاں لیتی دکھائی گئی ہیں۔ یہ کمپنی فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں اپنی فیکٹری قائم کرنے کے بعد خاصی بدنام ہوچکی ہے اور مغربی معاشرے میں بھی اس کے مقبوضہ فلسطین میں فیکٹری قائم کرنے کو ناپسند کیا گیا۔
    یہ فیکٹری فلسطین میں اسرائیل کی ایک ناجائز بستی میں قائم کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد نے سکارلیٹ کو بیک وقت ایک فلاحی تنظیم کی سفیر اور متنازعہ کمپنی کے اشتہار میں ماڈل کے طور پر کام کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر بالآخر انہوں نے آکسفیم سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف آواز اٹھانے والے گروپوں اور عوام نے سکارلیٹ کی آکسفیم سے علیحدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    RELATED POSTS