Sunday, 14 December 2014

ایپل کے بانی کی جانب سے 18 سال قبل کی گئی پیشگوئی جو سچ ثابت ہوئی

News
جو شخص اپنے شعبے میں گرفت مضبوط رکھتا ہے اسے آنے والے دنوں کے بارے میں کافی حد تک علم ہوجاتا ہے اور وہ مستقبل کی پیش گوئی کر سکتا ہے، جیسے ٹیکنالوجی کی دنیا کے سٹیو جابز نے 1996ءمیں وہ بات کہہ دی تھی جس کی سچائی 20سال بعد سامنے آچکی ہے۔
 سٹیو جابز نے 1996ءمیں دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ معیشت انٹرنیٹ کے بہت زیادہ مرہون منت ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دیکھتے ہیں کہ اگر انٹرنیٹ اسی رفتار سے چلتا رہا تو ایک وقت آئے گا کہ لوگ اپنا پیسہ اس پر خرچ کرنے سے نہیں چوکیں گے۔ اس وقت تک e-Commereceکی اصطلاح ایجاد نہیں ہوئی تھی لیکن پھر بھی جابز نے وہ بات کی جس کے بارے میں سوچنا محال تھا۔ان کا خیال تھا کہ آنے والے دنوںمیں لوگ انٹر نیٹ پر اس طرح شاپنگ کیا کریں گے اور ایسے رکا کریں گے جس طرح آج لوگ کسی سٹور سے خریداری کے لئے اس میں داخل ہوتے ہیں۔جابز کا خیال تھا کہ وہ لوگ کامیاب ہوں گے جن کے پاس بیچنے کے لئے کچھ نہ کچھ ہوگا۔ آج اگر ان کی اس بات پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوگا کہ ایپل نے ان کی اس پیش گوئی پر صحیح طریقے سے عمل کرتے ہوئے خوب ترقی کی ہے

RELATED POSTS