Sunday, 14 December 2014

استعمال شدہ ٹی بیگز پھینکنے کے بجائے ان سے یہ حیرت انگیز فوائد بھی اٹھائیں

News
آپ اکثر چائے بنانے کے دوران ٹی بیگز کا استعمال کرتے ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ استعمال شدہ ٹی بیگز بے کار نہیں ہوتے بلکہ ان کے کئی دیگر استعمال بھی ہوسکتے ہیں ۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ان کے مزید کیا استعمال ہو سکتے ہیں۔
 
کیل مہاسوں کے لئے 
اکثر لوگوں کو کیل مہاسے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے ۔ اگر آپ استعمال شدہ ٹی بیگز(بالخصوص گرین ٹی والے) کو کیل مہاسوں پر ملیں تو آپ کو ان سے نجات مل سکتی ہے۔
منہ کے چھالوں کے لئے
چائے کے انٹی آکسیڈنٹس منہ کے چھالوں کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ اگر آپ ٹی بیگز کو منہ میں ان چھالوں پر لگائیں تو بہت جلد آپ کو ان سے آرام آنا شروع ہو جاتا ہے۔ 
آنکھوں کی سرخی کے لئے
اگر آپ استعمال شدہ ٹی بیگ کو ٹھنڈا کر لیں اور اسے آنکھ پر دو منٹ تک رکھیں تو آپ کی آنکھوں کی سرخی ٹھیک ہوجائے گی۔
صفائی کے لئے
آپ استعمال شدہ ٹی بیگز سے گھر کی کئی اشیاءصاف کر سکتے ہیں۔ اگلی بار آپ میز، شیشہ اور کھڑکیاں صاف کرنا ہوں تو یہ طریقہ آزماکر دیکھیں۔
پکانے کے دوران گوشت کو نرم کرنا
اگر کھانا پکانے کے دوران آپ کو گوشت کی سختی یا خشکی کا مسئلہ درپیش ہو تواس میں استعمال شدہ ٹی بیگ ڈالیں ۔گوشت کو اس سے ’میری نیٹ ‘کریں۔
جل جانے کی صورت میں
اگر آپ کے جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس پر ٹی بیگ لگانے سے چھالے نہیں بنیں گے اور جلد آرام بھی آجائے گا۔
تازگی کے لئے
اگر آپ اپنی جرابوں کی بدبو یا الماری میں تازہ خوشبو چاہتے ہیں تو وہاں استعمال شدہ ٹی بیگ کو خشک کر کے اس جگہ رکھیں جہاں سے بو آتی ہو۔ کچھ ہی دیر میں وہاں سے خوشبو آنے لگے گی جو کہ دیرپا بھی ہوگی۔
پودوں کے لئے
آپ استعمال شدہ ٹی بیگ کو کھول کر اس میں موجود پتی کو اگر پودوں میں ڈال دیں تو ان کی نشوونما میں یہ اہم کردار ادا کرے گی

RELATED POSTS