Sunday, 14 December 2014

میک اپ استعمال کرنے والی حاملہ خواتین کے لیے انتہائی تشویشناک تحقیق

News
 خواتین میں میک اپ کا شوق بہت زیادہ پایا جاتا ہے لیکن اگر یہ شوق دوران حمل بھی بھرپور طریقے سے جاری رہے تو یہ آنے والے بچے کیلئے بہت بری خبر بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ اکثر میک اپ مصنوعات میں فتھیلیٹ نامی کیمیکل پائے جاتے ہیں جو بچے کی ذہانت یعنی آئی کیو پر سخت منفی اثرات ڈالتے ہیں۔ تحقیق میں 328 حاملہ خواتین کے میک اپ کے استعمال اور ان کے بچوں کی ذہانت کا مطالعہ کیا گیا۔ جب یہ بچے سات سال کی عمر کو پہنچ چکے تھے تو ان کے آئی کیو کا ٹیسٹ لیا گیا۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ میک اپ مصنوعات میں DnBP اور DiBP قسم کے کیمیکل جسم میں جذب ہوجاتے ہیں اور جو خواتین میک اپ کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ان سے متاثر ہوئی تھیں ان کے بچوں کی ذہانت دوسرے بچوں کی نسبت تقریباً 7 سے 8 پوائنٹ کم تھی۔ یہ مسئلہ زیادہ میک اپ کی شوقین ذہین ماﺅں کے بچوں میں بھی پایا گیا۔ یہ مضر صحت کیمیکل زیادہ تر لپ سٹک، ہیئر سپرے، نیل پالش اور بیوٹی سوپ جیسی اشیاءمیں پائے گئے ہیں

RELATED POSTS