Sunday, 14 December 2014

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک اور ”معرکہ“ سر کرلیا

News
 پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکی حریف ڈیوون الیگزینڈر کو شکست دیدی اور سلور لائیٹ ویلٹرویٹ کیٹگری چیمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ 
لاس ویگاس میں جاری سلور لائیٹ ویلٹرویٹ کیٹگری میں عامر خان نے ڈیوون الیگزینڈر کو 113کے مقابلے 120پوائنٹس سے شکست دی ۔ یادرہے کہ ا س سے قبل بھی دودفعہ یہ ٹائٹل عامر خان اپنے نام کرچکے ہیں اور حالیہ ”ٹاکرے “ میں وہ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے اورباکسنگ رنگ میں موجود تینوں ججوں نے عامر خان کو فاتح قراردیدیا۔ 
جیت کے بعد گفتگوکرتے ہوئے عامر خان نے بتایاکہ وہ کامیابی پر اللہ کے شکرگزار ہیں ، امریکی باکسر کی پرفارمنس اچھی تھی ،خواہش ہے مستقبل میں بھی شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کوملے ، میچ میں غلطیاں کم کرنے کی کوشش کی ، سخت مقابلہ ہوا، وہ کہہ سکتے ہیں کہ الیگزینڈراچھا حریف تھا

RELATED POSTS