بھارتی فوج کو کسی دوسرے ملک سے زیادہ بڑی پریشانی اپنے ہی جوانوں اور افسروں کی طرف سے لاحق ہوگئی ہے جو سوشیل میڈیا اور خصوصاً واٹس ایپ کے ذریعے اپنے اختلاف رائے اور عدم اطمینان کا کھل کر اظہار کررہے ہیں۔
حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر اظہار خیال کیلئے بڑی تعداد میں فوجیوں نے واٹس ایپ کا استعمال کیا اور جب فوجی حکام نے یہ صورتحال دیکھی تو بہت پریشان ہوگئے۔ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے حکم جاری کیا جاچکا ہے کہ افسر اور جوان سوشل میڈیا کے ذریعے اختلافی خیالات کا اظہار بند کریں لیکن ہر سطح پر افسران اپنے ماتحتوں کو قابو کرنے کی کوشش میں ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد فوجی حکام نے یہ موقف اختیار کرلیا ہے کہ ان پیغامات سے افواج کے لوگوں کا کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ کسی دشمن کی سازش ہیں
