Sunday, 14 December 2014

شرمندگی کا باعث بننے والے کروڑ پتی شوہر کے خلاف بیوی عدالت پہنچ گئی

News
 امریکا میں ایک خاتون نے دوستوں اور رشتہ داروں کے سامنے شرمندگی کا باعث بننے والے خاوند سے طلاق کے مطالبے کے ساتھ 2 کروڑ ڈالر (تقریباً 2 ارب پاکستانی روپے) ہرجانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
شیری ایسٹرا شین اور میتھیو ایسٹراشین کی شادی 18 سال پہلے ہوئی اور وہ تین بیٹیوں کے والدین ہیں۔ خاتون کا موقف ہے کہ ان کے خاوند نے جان بوجھ کر اولڈ ویسٹ بیری گولڈ اینڈ کنٹری کلب میں ان کے رکنیت کے واجبات ادا نہیں کئے جس کے باعث کلب نے ان کی رکنیت کی معطلی کے نوٹس لگادئیے۔ ان کا کہنا ہے کہ کلب کے متعدد ممبر ان کے دوست اور ہمسائے ہیں اور رکنیت کی معطلی کے نوٹس سے ان کے سامنے بہت بے عزتی ہوئی ہے لہٰذا میتھیو کے خلاف بھاری ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ خاوند مقدمہ لڑنے کیلئے وکلاءکا بندوبست کررہا ہے کیونکہ ہرجانہ ادا کرنے کی صورت میں اس کی ساری دولت جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

RELATED POSTS