Saturday, 13 December 2014

بغیر سودگاڑیاں دینے کی سکیم، پنجاب بینک کو 20 کروڑ کی آمدن

News
 پنجاب حکومت کی جانب سے بغیر سود 50 ہزار گاڑیاں دینے کی سکیم کے تحت پنجاب بینک کو ایک لاکھ درخواستیں وصول ہوچکی ہیں جبکہ ابھی درخواستیں دینے کی آخری تاریخ میں تین روز باقی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان تین روز میں سب سے زیادہ درخواستیں وصول ہوسکتی ہیں اور ان کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب جاسکتی ہے۔ اب تک وصول ہونے والی درخواستوں سے ناقابل واپسی 2000 روپے کی مد میں بینک کو 20 کروڑ روپے وصول ہوچکے ہیں جبکہ درخواست کے ساتھ قابل واپسی رقم 10 ہزار روپے کے حوالے سے ایک ارب روپے وصول ہوچکے ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ درخواست ہونے کی صورت میں ناقابل واپسی رقم کی مد میں بینک کو 30 کروڑ روپے وصول ہوسکتے ہیں اور واپس کی جانے والی رقم کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوسکتے ہیں

RELATED POSTS