اسامہ کی غائبانہ بیعت پر سعودی شہری کو 27 سال قید
سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما ا±سامہ بن لادن کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد اس کی غائبانہ بیعت کی پاداش میں اپنے ایک شہری کو 27 سال قید کی سزا سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں کئی دیگر الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں جن میں مسلمان ممالک کی حکومتوں کے خلاف کفر کے فتوے صادر کرنے، یمن میں دہشت گردوں کی حمایت، سعودی شہریوں کو دہشت گرد گروپوں کےلئے بھرتی کرنے، دستی بم، آر پی جی راکٹ اور آٹو میٹک مشین گن جیسے مہلک ہتھیار رکھنے کے الزامات بھی شامل ہیں
