خیبرایجنسی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پشاور سکول حملے میں دہشتگردوں کو ہدایات دینے والا کالعدم تنظیم کا کمانڈر عمرنارے عرف خلیفہ عمر سمیت کم ازکم 25شدت پسندمارے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس دوران کم ازکم 25شدت پسند ہلاک اور چھ سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں طارق گیدڑ گروپ کا اہم کمانڈر عمر خلیفہ بھی ماراگیا۔ عمرنارے عرف خلیفہ عمر تحریک طالبان پشاور اوردرہ آدم خیل کا انچار ج تھا، وہی پشاور حملے کے ماسٹرمائنڈمیں شامل تھا جو مبینہ طورپر دہشتگردوں کو حملے کے دوران ہدایات بھی دیتارہاتھا۔