پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے 9جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خطرات اور موسم سرما کے پیش نظر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کو 9 جنوری تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور اسی حوالے سے مساجد میں اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں صوبہ بھر کے سکول ، کالج اور یونیورسٹیز کو 9جنوری تک بند رکھا جائے گا جس کے بعد صوبہ بھر میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔