Saturday, 20 December 2014

میاں بیوی کے چہروں میں مماثلت کی دلچسپ وجہ سائنس نے بتا دی

News

بوسٹن (نیوز ڈیسک) شاید آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ شریک حیات کا انتخاب صرف شکل و صورت، تعلیم، سیرت اور خاندان جیسی صفات کی بنیاد پر ہی کرتے ہیں لیکن سائنس کہتی ہے کہ غیر ارادی طور پر آپ کا ڈی این اے بھی اس فیصلے میں شامل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کے جینز میں خاصی مماثلت پائی جاتی ہے اور یہاں تک کہ ان کی شکل و شباہت بھی ملتی جلتی ہوتی ہے۔
یونیورسٹی آف کولوراڈو کے سائنسدانوں نے 825 جوڑوں کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ شادی شدہ لوگوں کے جینز میں غیر شادی شدہ خواتین اور مردوں کی نسبت واضح طور پر زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے۔ سائنسی جریدے "Proceedings of National Academy of Sciences" میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس کی اہم وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ایک جیسے جینز والے افراد میں شکل و صورت، خوبصورتی، تعلیم اور عادات ملتی جلتی ہوتی ہیں جو انہیں ایک دوسرے کے قریب لے آتی ہیں اور یوں جینز شادی میں اہم فیصلہ کرتے ہیں، اگرچہ ہم عام طور پر اس بات کی طرف توجہ نہیں دیتے۔

RELATED POSTS