Saturday, 20 December 2014

بھارت نے پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں شکست دے دی

News

امرتسر کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر امرتسر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں پہلے تین کواٹرز میں پاکستان کو بھارت پر 1 پوائنٹ کی برتری حاصل رہی لیکن آخری کواٹر میں بھارت نے 42 کے مقابلے 45 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو شکست دے دی۔
شکست کے بعد میڈیا سے بات کرے ہوئے پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق احمد چشتی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔ اگر بھارت نے کپ اپنے پاس ہی رکھنا ہے تو ہمارا کھیلنے آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ اگر غیر منصفانہ فیصلے ہونے ہیں تو پاکستان کبڈی ٹیم کبھی پاکستان کھیلنے نہیں آئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو پانی بھی پینے نہیں دیا گیا اور میچ کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا،جبکہ بھارتی ٹیم کے لیے تمام سہولیات موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امپائروںنے جانب دارانہ فیصلے کرنے ہیں تو ہم آئندہ کبھی میچ نہیں کھیلیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن رہی جبکہ پاکستان کو ایک کروڑ روپے انعام میں بھی دیے گئے جبکہ فاتح بھارت کو ورلڈ کپ جیتنے کے انعام میں 2 کروڑ انعام دیا جائے گا۔واضح رہےبھارت کبڈی ورلڈ کپ میں مسلسل پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایا ہے۔

RELATED POSTS