Friday, 19 December 2014

ننھی کلی خولہ کا سکول میں پہلا دن درندوں نے آخری بنادیا


Newsمانسہرہ (ویب ڈیسک) سانحہ پشاور میں شہید ہونے والی ضلع مانسہرہ کی رہائشی 5 سالہ ننھی 
کلی خولا الطاف کو سکول میں پہلا دن تھا جس کو ظالم شدت پسندوں نے آخری دن بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق خولہ کا والد آرمی پبلک سکول پشاور میں ہی ٹیچر تھا شدت پسندوں کے حملہ کے وقت ننھی کلی پرنسپل آفس میں اپنے والد کی گود میں بیٹھی تھی، حملہ کے بعد محمد الطاف اپنی بچی کو کندوں پر اٹھائے دیگر بچوں کو بچانے کے لئے ہال کی جانب بھاگا، جہاں پر ظالم شدت پسندوں کی بے رحم گولیوں نے ننھی پری خولا اور والد الطاف کو بھون ڈالا۔
جس سے ننھی پری خولا ہمیشہ کے لئے اپنے والدین کو چھوڑ کر چلی گئی جبکہ محمد الطاف اب بھی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ شہید ہونے ولای ننھی پری خولا الطاف کے لواحقین کے مطابق 5 سالہ خولہا الطاف کا حملہ کے روز سکول میں پہلا دن تھا جس کو شدت پسندوں نے آخری بنادیا۔

RELATED POSTS