Saturday, 13 December 2014

بھارتی اداکارہ نے ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا

News

بھارتی اداکارہ نے ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا

ممبئی کین ڈانس‘فلم کے میوزک کی لانچنگ تقریب میں ایک اداکارہ نے ڈائریکٹر سچندرا شرما کو تھپڑدے مارا۔ 
تفصیلات کے مطابق ممبئی میں فلم’ممبئی کین ڈانس‘کے میوزک کی لانچنگ تقریب پرسکون طریقے سے جاری تھی کہ اِسی دوران راکھی ساونت کی دوست اداکارہ سٹیج پر آئی اور ڈائریکٹر سے الجھنے کے بعد اُنہیں تھپڑدے مارا۔ خاتون اداکارہ نے موقف اپنایاکہ ڈائریکٹر سچندراشرما نے اُنہیں کچھ شرائط پر فلم میں کام دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پورانہیں کیا۔ 
ڈائریکٹر کو تھپڑپڑنے کے بعد سٹیج پر موجود دیگر لوگ اور شرکاءدرمیان میں آگئے جنہوں نے بیچ بچاﺅ کرایا اور خاتون کوسٹیج سے نیچے اُتاردیا۔

RELATED POSTS