کیا آپ کو ایران میں واقع "پاکستان"کے بار ے میں معلوم ہے ؟
اگر آپ کبھی ایران جائیں تو یہ مت بھولیں کہ آپ اس ملک میں واقع ”پاکستان“ میں بھی جا سکتے ہیں کیونکہ یہاں واقعی ایک ایسی جگہ ہے جس کا نام ”پاکستان“ ہے۔
ملک کے شمال مغرب میں صوبہ اردبیل واقع ہے جس کے سرد موسم کی وجہ سے دور دراز سے لوگ موسم گرما میں یہاں چھٹیاں گزارنے اور اردبیل کے خوبصورت شہروں اور دیہاتوں کے فطری حسن سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہی خوبصورت علاقوں میں سے ایک پاکستان بھی ہے جو خوش مزاج اورمہمان نواز لوگوں کے گاﺅں کے طور پر مشہور ہے۔ اگرچہ اس گاﺅں کے نام کے متعلق واضح تاریخی وجوہات تو دستیاب نہیں لیکن یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے باسی ہیں۔ یہ گاﺅں جس علاقے میں واقع ہے وہاں قدرتی آبشاروں، ہرے بھرے درختوں اور بلند پہاڑوں کی کثرت ہے اور کئی تاریخی مقامات بھی واقع ہیں
