ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت کیخلاف شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ قومی کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے اور اس کی بحالی کاوقت آگیاہے کیونکہ قومی ٹیم ہاکی کے سنہری دن واپس لا سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی بحالی سے ماضی کی کامیابیاں دوبارہ حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
