Sunday, 14 December 2014

کراچی داﺅد ابراہیم کو قتل کرنیکا بھارتی کمانڈوز کا آپریشن ناکام

News
ممبئی بم دھماکوں کے مبینہ ملزم داﺅد ابراہیم کو ایک سال قبل کراچی میں قتل کرنے کا بھارتی کمانڈوز کا آپریشن ناکام ہوگیا۔ بھارتی ٹی وی "سی این این" آئی بی این کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی کمانڈوز کی ایک ٹیم داﺅد ابراہیم کو قتل کرنے کیلئے پاکستان میں داخل ہوئی اور انہیں مارنے کیلئے بڑے پیمانے پر ایک خفیہ منصوبہ تشکیل دیا لیکن ایک پراسرار کال پر معاملہ رک گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ادارے دو دہائیاں قبل داﺅد ابراہیم کے پاکستان فرار ہونے کے بعد سے اس کی تلاش اور گرفتاری کیلئے کوشاں ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں 2013ءمیں داﺅد ابراہیم کو قتل کرنے کیلئے ایک آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی اور خفیہ ادارے ”را“ نے ’موساد ‘ کی حمایت سے اس آپریشن کیلئے 9 ایجنٹوں کا انتخاب کیا اور انہیں سوڈان‘ بنگلہ دیش اور نیپال کے ویزے دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیم کا نام ”سپر بوائز“ رکھا گیا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق دائود ابراہیم کراچی میں ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی جانے کے لیے کلفٹن روڈ استعمال کرتاتھا، ایجنٹ ابراہیم کی کار کے بارے میں جانتے تھے جس کی ویڈیو بھی موجود تھی ۔

RELATED POSTS