Sunday, 14 December 2014

شائقین کے چھوڑ جانے سے کبھی نہیں ڈرتی: انوشکاشرما

News
بالی ووڈ کے معروف اداکارامیتابھ بچن کو لوگوں کی طرف سے نظرانداز ہونے کا خدشہ ہمیشہ رہتاہے لیکن فلم ’پی کے‘ کی ہیروئن اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ سکینڈل کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ انوشکا شرما کاکہناہے کہ اُنہیں بطوراداکارہ بھلادیئے جانے کا کوئی ڈرنہیں ۔ 
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انوشکاشرماکاکہناتھاکہ وہ اتنی کم فلمیں کر رہی ہیں تو ظاہر ہے کہ اُنہیں کسی قسم کا خوف نہیں کہ وہ بھلا دی جائیں گی،اگر ان سیکیورٹی ہوتی تو میں ڈھیرساری فلمیں کرتی۔اداکارہ کاکہناتھاکہ اُن کی سوچ الگ ہے ، ہمیشہ وہی کیا جو خود کو اچھالگا، سب کا اپنا اپنا منصوبہ ہوتا ہے اور سب منصوبے کامیاب بھی نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ارادوں کی پکی ہیں اور اپنے فیصلوں پر نہیں پچھتاتیں۔

RELATED POSTS