Sunday, 14 December 2014

دنیا کا وہ انوکھا ملک جہاں بیشتر سڑکوں کا کوئی نا م نہیں

News
جاپانی لوگ دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے مشہور ہیں اور روبوٹکس کی دنیا میں کمال کرتے ہیں لیکن جاپان کی ایک اور خاص بات بھی ہے جو ساری دنیا کو حیران کرتی ہے۔ جاپان میں سڑکوں کے نام نہیں رکھے جاتے اور گھروں کے پتے اور ان تک پہنچنے کے لئے نمبروں اور بلاکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گو کہ کچھ سڑکوں کے نام بھی رکھے گئے ہیں لیکن ان کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ اگر سڑکوں کے نام رکھ بھی دئیے جائیں تب بھی لوگ انہیں یاد نہیں رکھتے اور اپنے طریقے سے ایڈریس تک پہنچتے ہیں۔
جاپان میں شہر کو بلاکس میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ان بلاکس میں موجود گھروں کو نمبرز دئیے جاتے ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ نمبر ترتیب سے ہوں، یہ ہوسکتا ہے کہ گھر نمبر ایک کے سامنے گھر نمبر 10ہو۔ بلاکس کے اندر بلڈنگز کو نمبر دینے کا سلسلہ بھی عجیب ہے، اگر ایک بلاک میں تین گھر ساتھ ساتھ بنیں تو انہیں ایک،دو اور تین کا نمبر دے دیا جاتا ہے اور کچھ عرصے بعد چوتھی تعمیر ہو اور چاہے وہ ان گھروں سے بہت دور ہو تب بھی اسے نمبر چار دے دیاجاتاہے اور اسی طرح بعد میں تعمیر ہونے والے گھروں کے لئے یہی طریقہ اپنایا جاتا ہے۔لوگوںکی آسانی کے لئے شہر اور بلاکس میں جگہ جگہ نقشے لگائے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی مطلوبہ جگہ پر بآسانی پہنچ سکیں۔خوش قسمتی سے بلاکس زیادہ بڑے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے لوگ آسانی سے گھروں تک پہنچ جاتے ہیں، بس جس بلاک میں جانا مقصود ہو وہاں پہنچنا ضروری ہے۔ اس طرح کا سسٹم سوچنے میں مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن ایسی بات نہیں بلکہ اس میں کئی آسانیاں بھی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کوئی آپ کو کہے کہ وہ بلاک 62میں ہے تو آپ فوراًاس کی لوکیشن کا پتا لگا لیں گے۔ہاں آپ کو اس مقصد کے لئے ایک عدد نقشے کی ضرور ت ہوگی یہی وجہ ہے کہ آپ کو جاپانی شہروں میں گلی گلی نقشے لگے ہوئے ملیں گے

RELATED POSTS