Friday, 19 December 2014

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع

News
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہو گیا ہے اور دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی کمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے ترقی احسن اقبال شامل ہیں جو مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی مذاکراتی عمل میں شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے غم میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنا ختم کر دیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جن اصولوں پر دھرنا دیا وہ ان پر قائم رہیں گے اور انصاف کیلئے حصول کی جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے اور وہ جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا تھا اور کہا تھا کہ تحریک انصاف کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔

RELATED POSTS