Friday, 19 December 2014

سانحہ واہگہ بارڈر، خود کش بمبار کی شناخت ہوگئی

News
واہگہ بارڈر پر پرچم اُتارنے کی تقریب کے موقع پر دہشتگردی کرنیوالے خودکش بمبارکی شناخت ہوگئی ہے اور بمبار کے رشتہ داروں کو پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔ 
پولیس ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت فارنزک لیب کے ریکارڈ کی مددسے ہوئی ہے ، حنیف اللہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کارہائشی تھا اور اُس کی عمر 23سال تھی،ملزم نے افغانستان میں تربیت حاصل کی اور وہ دوسال سے گھر سے لاپتہ تھا۔حساس اداروں کے ذرائع نے بتایاکہ حنیف اللہ کے رشتہ داروں کا ریکارڈ بھی اچھانہیں ، وہ بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہے ۔

RELATED POSTS