Friday, 19 December 2014

لال مسجد کے باہر دوسرے بھی سول سوسائٹی کا احتجاج، عبدالعزیز کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

News
سیکٹر جی 6میں واقع لال مسجد کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت لوگوں کی بڑی تعدادلال مسجد کے باہر جمع ہو گئی۔احتجاج کرنے والوں میں انیسہ زیب، طاہر مشہدی، نفیسہ شاہ اور بشریٰ گوہر سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ اس موقع پرشرکاء نے ’لگا م دو لگام دو، عزیز کو لگام دو‘ کے نعرے لگاتے ہوئے مولوی عبدالعزیز کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔سول سوسائٹی کے نمائندوں نے لال مسجد کے باہر احتجاج کرنے پر اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں پیدا کرنے پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا۔سال 2007 کے دوران لال مسجد اور اس سے منسلک جامعہ حفصہ کی طالبات وفاقی دارلحکومت میں مختلف جگہوں کا’ گھیراؤ‘ کرنے میں ملوث رہے تھے جس کے بعد صورتحال کو کنٹرول میں لانے اور غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لال مسجد میں آپریشن کیا گیا تھا۔ مولوی عبدالعزیز اس موقع پر برقع پہن کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لئے گئے تھے تاہم بعد میں عدالتی حکم پر انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔واضح رہے سانحہ پشاور کے بعد واقعے کی مذمت میں لیت و لعل اور دہشت گردوں کی مبینہ حمایت کے نتیجے میں کل سے لال مسجد کے باہر سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہے۔ دوسری جانب پولیس نے لال مسجد کا گھیراؤ کرنے کے الزام میں سو سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔

RELATED POSTS