عارفوالا (ویب ڈیسک) سانحہ پشاور کی فوٹیج اور شہید طلباءکی تصاویر دیکھ کر شدت غم سے دل کا دورہ پڑنے سے نجی سکول کا پرنسپل اور ایک نوجوان انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھلوال کے علاہو نور حیات کالونی کا رہائشی نجی سکول کے پرنسپل علی اکبر سانحہ پشاور کی فوٹیج اور شہید طلباءکی تصاویر دیکھ کر شدت غم سے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
دریں اثناءعارفوالا کےنواحی گاﺅں 149 ای بی کا رہائشی نوجوان شہباز انور ٹی وی پر سانحہ پشاور کی خبریں اور شہید بچوں کی تصاویر دیکھ رہا تھا کہ شدت غم سے رونے لگا اور اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جلا ملا۔