Saturday, 20 December 2014

وزارت دفاع کے جعلی پیجز کی تحقیقات کا امکان

News
اسلام آباد وزارت دفاع نے تحریک طالبان کے امیر ملافضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق خبروں سے لاتعلقی کا اظہا رکردیاہے اور امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ سوشل میڈیا پروزارت کے جعلی اکاﺅنٹس کی تحقیقات ہوں گی ۔ 
 ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کا فیس بک یا ٹوئیٹر پر کوئی اکاﺅنٹ ہے اور نہ ہی کسی اطلاع یا افواہ سے تعلق ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ وزارت دفاع سے منسلک ایسے تمام پیجز جعلی ہیں اور کسی بھی اطلاع کی ذمہ داروزارت دفاع نہیں ۔ 
یادرہے کہ سوشل میڈیا پر ملافضل اللہ کی فضائی کارروائی میں ہلاکت کی اطلاع گردش کررہی تھی اوراِس کا ماخذ وزارت دفاع سے منسلک ایک پیج کو گردانا جارہاتھالیکن وہ پیج جعلی تھا۔

RELATED POSTS