Saturday, 20 December 2014

ڈاکٹر عثمان کو مشہور جلاد تارا مسیح کے پوتے صابر مسیح نے پھانسی دی

News
لاہورجی ایچ کیو حملے کے مجرم ڈاکٹر عثمان کو مشہور جلاد تارا مسیح کے پوتے صابر مسیح نے پھانسی دی ہے۔صابرمسیح تارا مسیح کا بیٹا ہے جو 2008سے محکمہ جیل خانہ جات میں ملاز م ہے اور متعدد ملزموں کو پھانسی دے چکاہے ۔صابر مسیح محکمے میں ملازمت سے قبل اپنے باپ کی پھانسی دینے میں مدد کرتا تھا ۔تارا مسیح کا نام پاکستان کی تاریخ میں مشہور علی پور فراش قتل کیس میں 9قاتلوں کو ڈسٹرکٹ جیل روالپنڈ ی میں 11مارچ 1971کو پھانسی دینے کی وجہ سے سامنے آیا لیکن اسے اصل شہرت سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کو 4اپریل کی اعلی الصبح پھانسی دینے کی وجہ سے ملی۔تارا مسیح کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس کے بیٹے صادق مسیح نے پنجاب میں درجنوں ملزموں ک پھانسی دی لیکن وہ اپنے باپ کی طرح شہر کو نہ پہنچ سکا۔

RELATED POSTS