Friday, 12 December 2014

امریکہ کا انوکھا ائیرپورٹ جہاں کوئی پائلٹ کبھی جہاز لینڈ نہیں کرے گا

News

امریکہ کا انوکھا ائیرپورٹ جہاں کوئی پائلٹ کبھی جہاز لینڈ نہیں کرے گا

دنیا کے ہر فوجی یا غیر فوجی ہوائی اڈے پر کوئی اور ہو یا نہ ہو پائلٹ ضرور موجود ہوتے ہیں لیکن امریکا نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے ایک خفیہ ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کردی ہے جو کبھی کسی پائلٹ کا منہ نہیں دیکھے گا۔
یہ ائیرپورٹ ریاست ٹیکساس میں فورٹ بلس نامی علاقے میں تعمیر کیا جارہا ہے اور اس پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ تقریباً ساڑھے تین کروڑ ڈالر (تقریباً ساڑھے تین ارب پاکستانی روپے) لگایا گیا ہے۔ دراصل یہ مخصوص ائیرپورٹ صرف ڈرون طیاروں کیلئے بنایا جارہا ہے جہاں لینڈ کرنے یا ٹیک آف کرنے والے طیاروں میں کبھی بھی پائلٹ نہ ہوں گے۔ سینکڑوں ایکڑ پر مبنی ائیرپورٹ کو ہر طرف بلند آہنی باڑھ لگاکر مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے گا۔ یہاں جہازوں کے ہینگر، ایندھن کے ذخیرے، ورکشاپیں اور رن وے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ ائیرپورٹ Eeagle اور Shadow UAS نامی ڈرون طیاروں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

RELATED POSTS