وہ انوکھا طریقہ جس کے ذریعے آپ میٹھا بھی کھاتے رہیں اور وزن بھی کم ہوتا رہے
وزن میں کمی کی خواہش رکھنے والوں کو ہمیشہ یہ بتایا جاتا ہے کہ میٹھے سے دور رہیںلیکن ایک تازہ سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ میٹھے سے دور رہنے کی بجائے اسے کھانے سے پہلے کھا لینا وزن کم کرنے کیلئے انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
امپیریل کالج لندن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کو گلوکوز نامی میٹھا توانائی پہنچاتا ہے اور جب گلوکوز کی کمی ہوتی ہے تو میٹھا کھانے کو دل چاہتا ہے۔ اگر آپ کھانے سے پہلے میٹھا کھا لیں تو دماغ میں گلوکوکی ناس نامی پروٹین کا لیول کم ہو جاتا ہے اور دماغ دیگر کھانے کا حساب رکھنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ اب اگر آپ کھانا کھائیں گے تو دماغ آپ کو بروقت بتا دے گا کہ آپ نے کب کھانا بند کرنا ہے اور یوں آپ ہمیشہ مناسب مقدار میں کھانا کھائیں گے۔ اس کے برعکس اگر آپ کا دماغ گلوکوز کی ضرورت محسوس کر رہا ہے اور آپ نے معمول کے مطابق کھانا شروع کر دیا تو دماغ آپ کو بروقت کھانا بند کرنے کی اطلاع نہیںد ے پاتا اور یوں آپ ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں جو وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ سائنسی جریدے ”جرنل آف کلینیکل انویسٹی گیشن“ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر وزن میں کمی کی خواہش ہے تو کھانے سے پہلے میٹھا ضرور کھائیں
