Friday, 12 December 2014

کئی سال سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مجاہد کے ہاں ننھے مہمان کی انوکھے طریقے سے آمد

News

کئی سال سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مجاہد کے ہاں ننھے مہمان کی انوکھے طریقے سے آمد

پندرہ سال سے اسرائیل کی سخت ترین قید میں بند فلسطینی شخص نے تمام تر پابندیوں کے باوجود فلسطین میں موجود اپنی بیوی کو اولاد کی نعمت سے مالا مال کردیا ہے۔ سمیرہ نمرہ نامی خاتون نے پچھلے 15 سال کے دوران اپنے خاوند کو دیکھا بھی نہیں لیکن دونوں اولاد کی شدید خواہش رکھتے تھے۔ نامعلوم ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے سمیرہ کے قیدی شوہر یحییٰ نمر نے اپنا نطفہ جیل کی دیواروں سے باہر سمگل کردیا اور پھر ایک فلسطینی کلینک میں اس کی مدد سے اس کی بیوی سمیرہ حاملہ ہوگئی۔
اگرچہ اسرائیل نے دونوں میاں بیوی کو ڈیڑھ دہائی سے جدا کررکھا ہے لیکن جب وہ یاسمین نامی پیاری سی بیٹی کے والدین بنے تو فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بھی حیران رہ گئے کہ ان کے ناقابل یقین مظالم بھی قیدی کو صاحب اولاد ہونے سے روک نہ سکے

RELATED POSTS