Saturday, 20 December 2014

بھارت سے مذاکرات بدقسمتی سے آگے نہیں بڑھ سکے ،پاک فوج افغانستان کے اندر جا کر آپریشن نہیں کرے گی:سرتاج عزیز

News
اسلام آباد مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دور کا آغاز تو ہوالیکن بد قسمتی سے چل نہیں سکے ،اُنہوں نے اس تاثر کو رد کردیاکہ پاکستان کی مسلح افواج پڑوسی ملک افغانستان کے اندر جاکرشدت پسندوں کے خلاف آپریشن کریں گی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے  کہا کہ بھارت کے ساتھ ویزا پالیسی سمیت قیدیوں کی رہائی پر بھی مذاکرات ہونے چاہیے کیونکہ بھارت کی جیلوں میں کئی ایسے قیدی موجود ہیں جو کہ سزائیں پوری کر چکے ہیں لیکن انہیں پھر بھی وطن واپس نہیں بھیجا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کی سرحد مشترکہ ہونے کے باوجود بھی مسائل حل نہیں ہو پارہے،متعدد علاقائی مسائل اور عالم مسائل کی وجہ سے بھارت سے مذاکرت نہیں ہو پا رہے جبکہ سیاسی مسائل بھی ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج افغانستا ن کے اندر جا کر آپریشن نہیں کرے گی بلکہ افغان آرمی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے خود آپریشن کرے گی۔
سرتاج عزیز نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ۔

RELATED POSTS