Saturday, 20 December 2014

شاہ رخ اور عامر کیساتھ کام کی بجائے شادی کو ترجیح دوں گا: سلمان خان

News
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکار سلمان خان کاکہناتھاکہ 2015 ءمیں شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے زیادہ اپنی شادی کوترجیح دیں گے ۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بگ اسٹار انٹر ٹینمنٹ ایوارڈ 2014ء‘ کی تقریب میں جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ وہ 2015 ءمیں شاہ رخ خان اورعامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا پسند کریں گے یا اپنی شادی کو ترجیح دیں گے تو اس پر دبنگ خان نے برجستہ کہا کہ وہ دونوں خانز کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے زیادہ اپنے آپ کو شادی شدہ دیکھنا پسند کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 3 خان ایک ساتھ ہوں گے تو وہ صرف ارباز خان، سہیل خان اور سلمان خان ہوں گے اس کے علاوہ کوئی اورنہیں۔

RELATED POSTS