Monday, 15 December 2014

چین کا حیرت انگیز تجربہ،امریکہ کے میزائل شکن نظام کا توڑ ڈھونڈ نکالا

News

چین نے حال ہی میں ہائپر سونک وہیکل تجربہ کیا ہے جو اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ وہ الٹرا ہائی سپیڈ پر کام کررہا ہے اور اس نے امریکہ کی میزائل شیلڈ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔چین کی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجربات چین کے نیوکلئیر پروگرام کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں مہارت کے بعد چین باآسانی امریکہ کے میزائل سسٹم پر قابو پا سکتا ہے۔ ان تجربات کے بعد امریکی انتظامیہ میں بہت تشویش بھی پائی جا رہی ہے ۔
روسی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ WU-14نامی یہ وہیکل ایک انٹر کانٹینٹل بالسٹک میزائل کے ذریعے لانچ کیا گیااور یہ خلاءکے اوپری حصہ میں میزائل سے علیحدہ ہواجہاں سے اس نے زمین کی جانب سفر شروع کیا، اس کی سپیڈ آواز کی رفتار سے دس گنا زیادہ تھی اور تقریباً12,800کلومیٹر کی رفتار سے زمین پر پہنچا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رفتار انٹی میزائل سسٹم کو ناکارہ بنانے کے لئے کافی ہے۔تجزیہ کار اس تجربے کو دفاعی میدان میں چین کی اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں

RELATED POSTS