Thursday, 18 December 2014

گوگل کا وہ اقدام جس نے یورپی میڈیا کے ہوش اڑا دیئے

News
 سپین نے لالچی میڈیا کمپنیوں کے دباﺅ پر ایک نیا قانون بنا کر گوگل سے بھاری رقم ہتھیانے کی کوشش کی لیکن یہ چالاکی الٹی پڑگئی اور گوگل نے سپین میں اپنی گوگل نیوز سروس بند کرنے کا اعلان کرکے اس ملک کو ساری دنیا کے سامنے شرمندہ کردیا ہے۔
میڈیا کمپنیوں کا موقف تھا کہ گوگل نیوز ان کی خبریں دکھاتا ہے لہٰذا انہیں اس کے بدلے رقم بھی دے۔ دوسری جانب گوگل کا موقف تھا کہ اس کی وجہ سے میڈیا کمپنیوں کو صارفین کی بھاری ٹریفک ملتی ہے۔ جب سپینی حکومت نے اس ضمن میں قانون بنا کر گوگل کو مجبور کرنے کی کوشش کی تو نتیجہ یہ نکلا کہ سپین میں گوگل نیوز ہی بند کردیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عنقریب بھاری رقم کا خواب دیکھنے والی میڈیا کمپنیاں پچھتائیں گی کہ ان کی خبریں مفت چلانے کا ایک بڑا ذریعہ ہاتھ سے نکل گیا۔

RELATED POSTS