اگر آپ اپنی بیگم صاحبہ یا ہونے والی بیگم صاحبہ سے بات چیت کے دوران عدم توجہی کے مرتکب ہوتے ہیں اور بعض اوقات اُن کی لباس، میک اپ، سہیلیوں اور ٹی وی ڈراموں کے بارے میں گفتگو سے اکتا جاتے ہیں تو اس کے بارے میں برامت محسوس کیجئے کیونکہ اکثر مردوں کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔
ایک تازہ سائنسی تحقیق میں ثابت ہوگیا ہے کہ مرد عام طور پر زیادہ سے زیادہ 6 منٹ تک اپنی ہمسفر کی باتوں پر توجہ دے پاتے ہیں ور اس کے بعد ان کی ہمت جواب دے جاتی ہے اور وہ ٹی وی، موبائل فون یا اخبار کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں۔ یہ تحقیق Ladbroke نامی ادارے نے کروائی ہے اور اس میں 2,000 افراد کا مطالعہ کیا گیا۔
اس کے برعکس مرد جب انے دوستوں سے کھیل کے بارے میں یا قابل اعتراض موضوعات پر بات کررہے ہوتے ہیں تو کم از کم 15 منٹ کیلئے تو ضرور پوری توجہ سے بات سنتے ہیں۔ خواتین کہتی ہیں کہ جب مرد صرف ہوں ہاں کررہے ہوں، بہت دیر بعد جواب دیں یا نظریں ٹی وی یا موبائل فون پر مرکوز رکھیں تو وہ سمجھ جاتی ہیں کہ وہ بات نہیں سن رہے۔ اس تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خواتین بھی اپنے مردوں کی بجائے سہیلیوں کی بات زیادہ توجہ سے سنتی ہیںا ور یہ زیادہ تر تعلقات اور رشتوں کی باتیں کرتی ہیں۔
