Thursday, 18 December 2014

تاج محل کا رنگ تبدیل کیوں ہو رہا ہے ؟سائنسدانوں نے بتا دیا

News
 سفید سنگ مرمر سے بنائی گئی تاریخی عمارت تاج محل فن تعمیر کی تاریخ میں اپنی مثال نہیں رکھتی اور اس کی خوبصورتی دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ دودھ جیسی سفید عمارت اب خاکستری اور بھورے رنگ میں لپٹتی جارہی ہے اور اس کا منفرد حسن گہنا رہا ہے۔
امریکی یونیورسٹی جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدان پروفیسر مائیک برجن نے جب مزدوروں کو تاج محل کے گنبدوں پر چکنی مٹی کی تہہ لگاتے دیکھا تو بہت حیران ہوئے اور معلوم کیا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ سفید سنگ مرمر کا رنگ خراب ہورہا ہے جسے بچانے کیلئے یہ کام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر برجن نے اس مسئلے کے متعلق جاننے کیلئے ایک تحقیق کی جس میں انکشاف ہوا کہ تاج محل کے اردگرد کے علاقے میں اپلے اور لکڑیاں جلانے سے بننے والی گیس اور دیگر آلودگی سے پیدا ہونے والی گیسوں کے ذرات سفید سنگ مرمر کے اوپر چپک رہے ہیں۔ اس کی سطح پر براﺅن کاربن، سیاہ کاربن اور مٹی کے ذرات جمع ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عمارت کا رنگ تیزی سے دھندلا رہا ہے، خصوصاً براﺅن کاربن الٹراوائلٹ روشنی کو جذب کرتی ہے جس کی وجہ سے عمارت کا رنگ سفید کی بجائے بھورا اور مٹیالا نظر آتا ہے۔ پروفیسر برجن کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق نے تاج محل کی رنگت خراب کرنے والے ذرات کا پتا چلالیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اب بھارتی حکومت مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کرے گی۔

RELATED POSTS