Saturday, 20 December 2014

کوٹ لکھپت جیل میں دہشت گرد زاہد کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع

News
لاہور  دو بڑے دہشت گردوں کو فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دینے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید دہشت گرد زاہد کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زاہد کا میڈیکل چیک اپ کرانے کیلئے ڈاکٹر کو طلب کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس کا آخری بیان ریکارڈ کرایا جائے گا اور لواحقین سے ملاقات کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر انتہائی سخت حفاظتی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دہشت گرد زاہد ملتان میں آرمی کیمپ پر حملے کا مجرم ہے۔

RELATED POSTS