Friday, 12 December 2014

بالوں کی جوئیں خاتون کے لیے موت کا باعث بن گئیں

News

بالوں کی جوئیں خاتون کے لیے موت کا باعث بن گئیں

برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں ایک خاتون کے سر کی جوئیں اس کی موت کا سبب بن گئیں۔ چونتیس سالہ خاتون کو پیٹ میں شدید تکلیف کا سامنا تھا جس کے لئے اس نے پہلی دفعہ 2012ءمیں لائسیسٹر جنرل ہسپتال سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آپریشن سے پہلے ضروری ہے کہ اس کے سر کی جوئیں اور لیکھیں ختم ہوں کیونکہ ان کی موجودگی میں آپریشن کے دوران انفیکشن کا شدید خطرہ ہے۔ 
پینکریا ٹائٹس کی اس مریضہ کا جوﺅں کا مسئلہ ختم نہ ہوسکا اور جب 2013ءمیں ایک دفعہ پھر دئیے گئے وقت پر اسے ہسپتال لے جایا گیا تو جوﺅں کی وجہ سے ایک دفعہ پھر اُس کا قبل از آپریشن ٹیسٹ کامیاب نہ ہوسکا اور ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرنے سے انکار کردیا۔ اب مرض اتنا شدید ہوچکا تھا کہ جوﺅں کے خاتمے کی کوشش کا کوئی فائدہ نہ ہوا کیونکہ ان کے ختم ہونے سے پہلے ہی خاتون کی زندگی ختم ہوگئی۔ جوﺅں کی وجہ سے موت کا یہ پہلا واقعہ قرار دیا جارہا ہے

RELATED POSTS