Thursday, 18 December 2014

چین بھی داعش کے خلاف میدان میں آگیا


    بغداد (نیوز ڈیسک) عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ چین نے عراق کو انتہا پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی حملوں میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ابراہیم جعفری کے مطابق یہ پیشکش چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے نیویارک میں ملاقات کے دوران کی گئی۔
    ان کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ ”وانگ یی“ نے بتایا کہ ان کی حکومت کی پالیسی چین کو کسی بین الاقوامی اتحاد کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتی لیکن امریکی اتحاد کا حصہ بنے بغیر چین اس سلسلے میں عراق کو مدد فراہم کرسکتا ہے۔ یہ انکشاف عراقی وزیر خارجہ نے اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کے دوران کیا۔ تاحال چین کی جانب سے سرکاری طور پر اس سلسلے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتا آیا ہے اور عراق کی مدد بھی کرتا رہتا ہے اور مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    RELATED POSTS